• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شی جن پنگ کا دورہ امریکا علامتی، ٹرمپ سے معاہدہ نہ ہو سکا

کراچی (رفیق مانگٹ) شی جن پنگ کا دورہ امریکا علامتی، ٹرمپ سے معاہدہ نہ ہو سکا، تجارتی محاذ پر صرف دو ماہ کی جنگ بندی میں توسیع، ٹیرف اور ٹیکنالوجی پابندیاں برقرار رہیں، مصنوعی ذہانت پر دونوں رہنماؤں کا مؤقف متضاد، ضابطہ سازی پر کوئی باضابطہ معاہدہ نہ ہو سکا، تائیوان کا حساس معاملہ بدستور برقرار، شی جن پنگ کا امریکا سے آزادی کی مخالفت کا مطالبہ، پانڈا ڈپلومیسی اور سربراہی اجلاسوں میں تعاون کا اعلان، نمائشی اقدامات زیادہ عملی پیش رفت محدود رہی۔ تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کے تقریباً ایک دہائی بعد پہلے سرکاری دورۂ امریکہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کی دوسری ملاقات میں دونوں عالمی طاقتوں نے تعلقات کو ٹوٹنے سے بچانے کی کوشش تو کی، مگر کوئی بڑا تجارتی یا اسٹریٹجک معاہدہ سامنے نہ آ سکا۔

اہم خبریں سے مزید