کترینہ کیف کا انسٹا ہیک ہوگیا؟

August 05, 2022

فائل فوٹو

بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اچانک نام تبدیل ہوگیا۔

کترینہ کیف بالی ووڈ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں، اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 66 ملین سے زیادہ ہے۔

حال ہی میں کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنا نام بدل کر Camedia Moderatez کردیا جس کے بعد مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

تاہم، اب کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام تبدیل کرکے پھر سے کترینہ کیف کردیا ہے لیکن یوں اچانک نام تبدیل ہونے پر مداح یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ شاید اداکارہ کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔

دوسری جانب ابھی تک کرینہ کیف کی جانب سے نام تبدیل کرنے پر وضاحت نہیں دی گئی ہے۔