انوشکا شرما نے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا

August 05, 2022

بشکریہ انسٹاگرام

بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہمیشہ سے اپنا میوزک بینڈ بنانا چاہتی ہیں۔

بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھانے والی اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر ویرات کوہلی کے ساتھ تصویر اپ لوڈ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے ویرات کوہلی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس کیوٹ لڑکے کے ساتھ میوزک بینڈ شروع کرنا چاہتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کی اس تصویر کو خوب پسند کیا اوراب تک اس تصویر کو 29 لاکھ سے زائد صارفین نے لائک کیا ہے۔