مسجد نبوی ﷺ کا تقدس پامال کرنے کے اصل مجرم عمران ہیں، مریم نواز

August 06, 2022

لاہور ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ کا تقدس پامال کرنے کے جرم میں سزا کا اصل مستحق عمران خان ہے کیونکہ وہ اس مکروہ پلاننگ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔تفصیل کے مطابق ٹویٹر پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’’اس سزا کا اصل مستحق عمران ہے کیونکہ وہ اس مکروہ پلاننگ کا ماسٹر مائنڈ ہے، سزا سے تو اب وہ نہیں بچ سکتا‘‘۔