فوج مخالف بیان دینے والے پی ٹی آئی کے ایک اور کارکن کی معذرت

August 10, 2022

پاک فوج کے خلاف بیان دینے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور کارکن نے معذرت کرلی۔

اپنے بیان میں پی ٹی آئی کارکن محمد شبیر نے کہا کہ میرے بیان سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں، آئندہ ایسی غلطی نہیں ہوگی۔

محمد شبیر نے کہا کہ 10 سال سے پی ٹی آئی کا کارکن ہوں، مجھےسنگین غلطی کا احساس ہوگیا، نہایت معذرت خواہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کو 10 سال سے پسند کرتا ہوں، پچھلے دنوں سپریم کورٹ رجسٹری میں اپنے پی ٹی آئی کے دوستوں کے ساتھ گیا۔

پی ٹی آئی کارکن نے کہا کہ ان کے اصرار پر ایک نظم بول دی جس کے باعث میں بہت شرمندہ ہوں۔