ایم سی ایل کو40کروڑ کاخسارہ ،ریونیواہداف پورے نہ ہوسکے

August 11, 2022

لاہور (خصوصی رپورٹر )میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور( ایم سی ایل) کے 22 ذرائع آمدن کے شعبوں میں سے 21 ذرائع آمدن کے شعبے مالی سال 2021-22 کے ریونیو اہداف پورے کرنے میں ناکام رہنے کا انکشاف، ایم سی ایل کو 40 کروڑ سے زائد کےمالی خسارے کا سامنا رہا ، واسا ،لاہور پارکنگ کمپنی ،شعبہ پلاننگ ،انفراسٹرکچر ،ایل ڈبلیو ایم سی نے سینی ٹیشن فیس کی مد میں ایم سی ایل کو 4 کروڑ 50 لاکھ روپے میں سے ایک دھیلا بھی نہیں دیا، لاہور پارکنگ کمپنی نے ایم سی ایل لو پارکنگ فیس کا شئیر 7 کروڑ روپے ادا کرنے کی بجائے صرف 22 لاکھ ریونیو ادا کیئے گئے ۔سینی ٹیشن فیس کی مد میں واسالاہور نے 8 کروڑ روپے کی بجائے صرف ایک کروڑ ایم سی ایل کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے ۔سی او یونٹ رائے ونڈ سے واٹر ریٹ کی مد میں 70 لاکھ میں سے صرف 20 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ، لاری اڈا نے 85 کردڑ کے ریونیو ٹارگٹ کی بجائے 77 کروڑ 76 لاکھ روپے ایم سی ایل کے اکاؤنٹ میں جمع کرایا ۔ شعبہ پلاننگ نے 21 کروڑ 50 لاکھ روپے کے ریونیو ٹارگٹ کے مقابلے میں 5 کروڑ 50 لاکھ روپے کی خسارے کے ساتھ 16 کروڑ روپے تک کا ریونیو جمع کیا ۔ایم سی ایل کے شعبہ ریگولیشن نے انفورسمنٹ جرمانہ کی مد میں50 فیصد خسارے کے ساتھ 4 کروڑ 50 روپے میں سے 2 کروڑ 10 لاکھ روپےکی ریکوری کی جاسکی ۔ شعبہ ریگولیشن اور شعبہ انفراسٹرکچر سیل آف اسٹاک کی نیلامی کی مد میں کوئی ریکوری نہ کرسکیں، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے پراپرٹی رینٹ کی مد میں 10 کروڑ 40 لاکھ میں سے 9 کروڑ 40 کروڑ کی ریکوری کی ، سی او یونٹ رائے ونڈ کی دوکانوں کے کرائیوں کی مد میں 100 فیصد ریکوری کی گئی ،اربن پراپراٹی ٹیکس ،منتقلی ٹیکس اور روڈ کٹ ،پرافٹ آن انوویسٹمنٹ کی مد میں ریونیو ٹارگٹ پورے کیئے گئے ۔