ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کے نتائج،ثناء مرتضی ٰ کی پہلی پوزیشن

April 27, 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2023ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ 44 میڈیکل کالجوں کے 5792 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 5333 پاس جبکہ 442 فیل قرار پائے ، کامیابی کا تناسب 92.35 فیصد رہا۔ پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کی ثنا مرتضٰی نے1500 میں سے 1317 نمبر لیکر پہلی، نشتر میڈیکل کالج ملتان کے ذوہیب امجد نے 1312 نمبر لے کر دوسری اور اسی کالج کی اروما عزیز نے 1309 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔