پہلی ٹرانسپلانٹیشن کانفرنس ،غیرملکی ماہرین کی شرکت، شیلڈز تقسیم

April 27, 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام پہلی 2 روزہ انٹرنیشنل پاکستانی ایسوسی ایشن آف ٹرانسپلانٹیشن کانفرنس ہوئی ۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر سیکنڈری ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہمیں صحت مند طرز زندگی اپنانا ہوگا۔ مزید برآں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانوی جامعات کے وفد نے ملاقات کی۔