آنکھوں کے اسپتال سے 1 کروڑ سے زائد مالیت کی قیمتی مشینیں چوری

August 11, 2022

پنجاب کے شہر خانیوال میں آنکھوں کے اسپتال سے آئی سرجری کی قیمتی مشینیں چوری ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق فلاحی ادارے کے زیر انتظام آنکھوں کے اسپتال میں آپریشن تھیٹر سے آنکھوں کی سرجری کی فیکو مشینیں چوری کرلی گئی ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ چوری کی گئی مشینوں کی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور کرائم سین کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

اسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں چوری کی واردات ریکارڈ نہیں ہوسکی، اسپتال عملے اور دیگر سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔