حریت کانفرنس کی 15 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منانے کی اپیل

August 12, 2022

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے 15 اگست کو یوم سیاہ منانے کی اپیل کی ہے۔ بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

حریت کانفرنس نے کہا کہ یوم سیاہ مناکر کشمیریوں کا احتجاج عالمی برادری کے سامنے لایا جائے۔ بھارت نے کشمیریوں کے خودارادیت کا جائز حق مسلسل دبا رکھا ہے۔

حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف 15 اگست کو مکمل ہڑتال اور سول کرفیو ہوگا۔ دنیا بھر کے کشمیری 15 اگست کو احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

حریت کانفرنس نے کہا مقبوضہ کشمیر میں یوم آزادی منانے کا بھارت کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں۔

حریت کانفرنس کے مطابق بھارت نے جموں کشمیر پر کشمیریوں کی امنگوں کے خلاف قبضہ کیا ہوا ہے۔ عالمی برادری کشمیریوں کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلا کر اپنا وعدہ پورا کرے۔