نیدرلینڈز سے میچ: ٹیم پاکستان میں کون کون شامل ہو؟ مشاورت ہوگئی

August 15, 2022

پاکستان کی نیدر لینڈز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں پلیئنگ الیون میں کون کون شامل ہو؟ مشاورتی میٹنگ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق نیدرلینڈز سے تین میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے کے لیے حتمی الیون کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نسیم شاہ شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق گرین شرٹس کی ممکنہ ٹیم میں شاداب خان، خوشدل شاہ، محمد نواز اور زاہد محمود شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی حتمی الیون میں امام الحق، فخر زمان، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان اور دو فاسٹ بولر حارث رؤف اور محمد وسیم جونیئر بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی پلیئنگ الیون کو حتمی شکل میچ سے قبل دی جائے گی، ٹیم مینجمنٹ کے پاس فائنل الیون میں ایک بولر کم کرکے بیٹر کو شامل کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔