• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ومبلڈن ٹینس کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجۂ حرارت 32 اعشاریہ 3 ڈگری تک پہنچ گیا۔

گرمی کے پیش نظر کھلاڑیوں کے لیے ’ ہیٹ رول‘ بنا دیا گیا، درجۂ حرارت 30 اعشاریہ ایک ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے اوپر ہوا تو پلیئر 10 منٹ کا بریک لے سکیں گے، یہ سہولت صرف کھلے آسمان تلے کھیلنے والے پلیئرز کو ملے گی۔

بریک کے دوران کھلاڑی کورٹ سے باہر تو جا سکتے ہیں لیکن کوچنگ یا میڈیکل ٹریٹمنٹ نہیں لے سکتے۔

ایونٹ کے پہلے دن پہلا اپ سیٹ ہوا، روس کے ڈینیل میدودیو کو بینجمن بونزی نے شکست دے کر ایونٹ سے آوٹ کر دیا۔

ویمنز سنگلز میں ٹاپ سیڈ ارینا سبالینکا نے کامیابی حاصل کی جبکہ اسپین کے کارلوس الکاریز بھی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران درجۂ حرارت سابقہ ریکارڈ 35.7 سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید