ابھی تک کوئی کیس نہیں مگر نام ای سی ایل میں، شہزاد اکبر

August 16, 2022

فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے گھوڑے کے آگے گاڑی ڈال دی، ابھی تک کوئی کیس نہیں مگر نام ای سی ایل میں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ این سی اے سیٹلمنٹ نیب انکوائری پر نیب کو دو بار مراسلہ لکھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے نیب کو لکھا کہ میرا بیان ویڈیو لنک پر یا لندن ہائی کمیشن میں لے لیا جائے، لگتا ہے نیب آزادانہ انکوائری میں دلچسپی نہیں رکھتا اس لیے اپنے خطوط پبلک کیے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ تمام خطوط اور واٹس ایپ میسیجز موصول کیے گئے ہیں، نیب نے گھوڑے کے آگے گاڑی ڈال دی، ابھی تک کوئی کیس نہیں مگر نام ای سی ایل میں۔

سابق وزیراعظم کے مشیر احتساب نے سوال اٹھایا کہ یاد دلاؤں یہ این سی اے سے تصفیہ ہے تو کیا این سی اے عہدیداروں کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالیں گے؟

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نیب کے آئی بی میں تبدیل ہونے میں کوئی شک باقی نہیں رہے گا، منی لانڈررز انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔