• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریا گھوشال کے شوہر شیلا دتیہ کتنے امیر؟

بھارت کی معروف گلوکارہ شریا گھوشال کے شوہر شیلا دتیہ کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ وہ کتنے امیر ہیں؟

42 سالہ شریا گھوشال کی بچپن کے ہم عمر دوست شیلا دتیہ کے ساتھ 2015ء میں شادی ہوئی جبکہ اُن کے بیٹے دویان کی پیدائش 2021ء میں ہوئی۔

شریا گھوشال گزشتہ 2 دہائیوں سے زائد عرصے سے موسیقی کی دنیا میں اپنا مقام رکھتی ہیں، انہوں نے 2002ء میں مشہور فلم دیوداس سے بطور پلے بیک سنگر کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

وہ اس وقت بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی گلوکارہ ہیں، انہوں نے اپنی نجی زندگی کو زیادہ تر میڈیا سے دور رکھا ہے۔

اُن کے شوہر شیلا دتیہ ایک الیکٹریکل انجینئر اور ٹیک انٹرپرینیور ہیں، انہوں نے مختلف اسٹارٹ اپس قائم کیے اور بعد عالمی کالر آئی ڈی ایپ کے گلوبل ہیڈ بن گئے، اُن کی کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 4 ہزار کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔

2005ء میں اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے والے شیلا دتیہ کی ذاتی دولت تقریباً 500 کروڑ روپے ہے، جو شریا گھوشال کی 240 کروڑ کی دولت سے تقریباً دگنی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید