اسلامی یکجہتی گیمز: سوئمنگ مقابلہ، بسمہ خان فائنل میں پہنچ گئیں

August 16, 2022

فوٹو: فائل

اسلامی یکجہتی گیمز کے سوئمنگ مقابلوں میں خواتین کے 100 میٹر بٹر فلائی ایونٹ میں بسمہ خان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بسمہ خان نے ابتدائی ہیٹس میں 1:09.38 کی ٹائمنگ کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی۔

دوسری جانب خواتین کے 100 میٹر بریسٹ اسٹروک کے فائنل میں مشال ایوب ساتویں نمبر پر رہیں۔

اسی طرح 200 میٹر فری اسٹائل کے فائنل میں جہاں آرا نبی کا آٹھواں نمبر رہا۔

ادھر مردوں کی 800 میٹر فری اسٹائل کے فائنل میں امان صدیقی کا چھٹا نمبر رہا۔