• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں اب بھارت میں خود کو پُرسکون محسوس نہیں کرتا: سنجے دت

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ میں اب بھارت میں خود کو پہلے کی طرح پُرسکون محسوس نہیں کرتا۔

اداکار نے مذکورہ بیان شیکھر سمن کے شو کے دوران دیا، جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اب مُنّا بھائی ایم بی بی ایس کے اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان کی وضاحت جاری کر دی ہے۔

اداکار نے ملک کی موجودہ صورتِ حال سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میرا مقصد کبھی بھی کسی فرد، برادری یا ادارے کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا یا دل آزاری کرنا نہیں تھا۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ یہ ایک اسکرپٹڈ گفتگو تھی، اس لیے میرا مقصد شو میں کچھ مزاح شامل کرنا تھا۔

سنجے دت نے لکھا ہے کہ میرے تبصرے ایک ایسی اسکرپٹڈ گفتگو کے تناظر میں کیے گئے تھے جس کا مقصد ہلکا پھلکا اور مزاحیہ انداز اختیار کرنا تھا۔ اس کے پیچھے وہی مزاح اور طنز کا انداز تھا جو ’مُنّا بھائی‘ جیسی فلموں میں نظر آتا ہے، بالخصوص ’گاندھی گیری‘ کا تصور، جس کے ذریعے محبت، اپنائیت، یکجہتی اور خیرسگالی کا پیغام دینے کی کوشش کی گئی تھی۔

اداکار نے مزید کہا ہے کہ بدقسمتی سے میرے الفاظ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سمجھا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید