این اے 118 ضمنی انتخاب: عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور

August 17, 2022

ننکانہ صاحب میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 118 کے ضمنی انتخاب کے لیے عمران خانکے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

ریٹرننگ افسر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد کر دیے۔

ریٹرننگ افسر نے انتخابات کے لیے 10 اہل امیدواروں کی فہرست جاری کردی جن میں عمران احمد خان نیازی، افضال حسین رضوی، رضوان حسن، فیصل رشید بھٹی اور سعید احمد ظفر کو اہل قرار دیا گیا ہے۔

شذرہ منصب علی خان کھرل، سائرہ منصب، شاہجہان احمد بھٹی اور ملازم حسین کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔