دبئی میں آن لائن کسی بھی فرد کی توہین پر 5 لاکھ درہم جرمانہ ہوگا

August 18, 2022

دبئی (آئی این پی ) متحدہ عرب امارات کی معروف ریاست دبئی میں آن لائن کسی بھی فرد کی توہین پر 5لاکھ درہم جرمانے اور قید کی سزا ہوگی ، جرم کے مرتکب فرد کو قید بھی ہو سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ،دبئی پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے رہائشیوں کو یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ آن لائن دوسروں کی توہین کرنے والے شخص کو 5 لاکھ درہم تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے

اس ضمن میں دبئی پبلک پراسیکیوشن کی طرف سے اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں اسسٹنٹ چیف پراسیکیوٹر دیرا پراسیکیوشن خالد حسن المطاوع نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو قید اور جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔