سدھارتھ ملہوترا نے کیارا ایڈوانی سے رشتے کا راز فاش کردیا

August 18, 2022

بھارتی معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اداکارہ کیاراایڈوانی سے دوستی سے بڑھ کر خاص رشتہ ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

گزشتہ دنوں سدھارتھ ملہوترا نے کرن جوہر کے شو ’کافی وِد کرَن‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران کرَن جوہر کی جانب سے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی میں رومانس سےمتعلق زیرِ گردش خبروں پر بھی بات کی گئی۔

کرَن جوہر نے سدھارتھ سے پوچھا کہ آپ کے فون میں کیارا کا نام کس نام سے محفوظ ہے۔

جس پر سدھارتھ کا بتانا تھا کہ انہون نے اپنے موبائل میں کیارا نام صرف ’کی‘ کے نام سے محفوظ کیا ہوا ہے۔

مزید سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سدھارتھ کا بتانا تھا کہ وہ اور کیارا ڈیٹنگ کر رہے ہیں اور اُن میں ایک خاص رشتہ ہے جو دوستی اور ساتھی اداکار سے بڑھ کر ہے۔