آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کمانڈر کی ملاقات

August 18, 2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ون آن ون ملاقات میں دونوں عسکری رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں دفاع، سیکیورٹی اور عسکری سطح پر باہمی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف اور امریکی سینٹ کام کمانڈر کی ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک امریکا فوجی تربیتی تبادلہ پروگرام بھی زیر بحث آیا۔

کمانڈر سینٹ کام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا، جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے آرمی میوزیم کا بھی دورہ کیا۔