صوبائی وزیر شہلا رضا عہدے سے مستعفی

August 19, 2022

فائل فوٹو

سعید غنی کے بعد سندھ کی دوسری صوبائی وزیر شہلا رضا نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

شہلا رضا نے بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ سندھ کو بھجوا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی عہدیدار ہوں بلدیاتی الیکشن کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہتی ہوں۔

دوسری جانب سعید غنی نے بحیثیت صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے کیلئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔