صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، اے این پی کے مقامی رہنما زخمی

September 06, 2022

خیبر پختونخوا کے شہر صوابی پرمولی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما زخمی ہوگئے۔

صوابی سے پولیس کے مطابق فائرنگ سے اے این پی کے مقامی رہنما افسر زیب زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افسر زیب عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ڈسٹرکٹ کونسلر رہ چکے ہیں۔