آئرلینڈ نے انسٹاگرام پر بھاری جرمانہ عائد کیوں کیا؟

September 07, 2022

فائل فوٹو

آئرلینڈ نے کم عمر صارفین کے ڈیٹا کو مبینہ طور پر غلط طریقے سے ہینڈل کرنے کے الزام میں انسٹاگرام پر 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 2 سالہ تحقیقات میں ثابت ہوا ہے کہ انسٹاگرام نے یورپ کے ڈیٹا قوانین کی خلاف ورزی کی۔

ان کا کہنا ہے کہآئرلینڈ میں 18 سال سے کم عمر صارفین کی تعداد 60 ملین سے زائد ہے۔ جو صرف نجی اکاؤنٹ رکھ سکتے ہیں لیکن انسٹاگرام نے آئرلینڈ میں 13 سے 17 سال کے صارفین کو بھی بزنس اکاؤنٹس بنانے کی اجازت دے دی۔

دوسری جانب میٹا کے ایک ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ تحقیقات ایپ کی پرانی سیٹنگز کے حوالے سے تھی جس کو ایک سال پہلے ہی اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔

اس کے بعد سے نوجوانوں اور ان کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے۔ ان اکاؤنٹس میں صارفین کے فون نمبر اور ای میل ایڈریس پبلیک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

کمیشن نے یورپی یونین کی جانب سے میٹا کے خلاف تحقیقات کی تھی کیونکہ یورپ میں میٹا کا ہیڈ آفس آئرلینڈ میں قائم ہے۔

اس سے قبل ستمبر 2021 میں میٹا کو ڈیٹا قوانین کی خلاف ورزی پر 22 کروڑ 50 لاکھ یورو اور 2020 میں فن لینڈ کیجانب سے 500 بلین ڈالر کے جرمانے کی سزائیں سنائی گئی تھی۔