ویڈیو: ہاتھی کی 14 شیرنیوں کے ساتھ دل دہلا دینے والی لڑائی

September 08, 2022

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک اکیلا ہاتھی اپنی زندگی کیلئے 14 شیرنیوں کے ساتھ دل دہلا دینے والی لڑائی لڑ رہا ہے۔

شیرنیاں کافی دیر تک ہاتھی کو زیر کرنے کی کوشش کرتی رہیں لیکن ہاتھی نے زبردست لڑائی کرتے ہوئے خود کو ان کا شکار نہیں ہونے دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ہاتھی نے کس طرح ایک دل دہلا دینے والی جنگ لڑ کر خود کو شیرنیوں کا شکار ہونے سے بچایا، اور دشمن نمبر ایک کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شیر واحد شکاری ہے جو ہاتھی کو مارنے کی طاقت رکھتا ہے۔