• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سائٹ ایریا میں گارمنٹس فیکٹری میں خطرناک آگ

کراچی سائٹ ایریا میں حبیب چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں خطرناک آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 7 فائر ٹینڈر، 3 واٹر باؤزر اور 4 واٹر ٹینکروں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے،  علاوہ ازیں اسنارکل بھی موجود ہے۔

فائر بریگیڈ نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے شہر بھر سے مزید فائر ٹینڈر طلب کرلیے ہیں۔

چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ آگ فیکٹری کی دوسری منزل پر لگی ہے، پلاسٹک، ربڑ اور دیگر کیمیکل کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔

چیف فائر آفیسر کے مطابق عمارت کے اندر کسی شخص کے موجود ہونے کی اطلاع نہیں۔ رینجرز اور پولیس اہلکار بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

قومی خبریں سے مزید