• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر نے تاحال صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق رپورٹ نہیں مانگی ہے، گورنر کے پی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے تاحال صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق رپورٹ نہیں مانگی ہے۔

جیو نیوز سے بات چیت میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صدر پاکستان نے جیسے ہی رپورٹ مانگی تو تیار کرکے سفارشات سمیت بھیج دوں گا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے وفاقی حکومت سے تعاون نہیں کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید