فیس بک میں کمیونٹی چیٹس کا فیچر متعارف

September 15, 2022

—فائل فوٹو

میٹا نے فیس بک کے 3 ارب صارفین کے لیے ایک دوسرے سے رابطے کا ایک نیا ذریعہ متعارف کرایا ہے۔

کمپنی کے مطابق آنے والے ہفتوں میں کمیونٹی چیٹس کے نام سے ایک فیچر صارفین کو دستیاب ہو گا۔

اس فیچر سے فیس بک اور میسنجر گروپس اپنے پسندیدہ موضوعات پر بات چیت کر سکیں گے۔

معمول کی ٹیکسٹ چیٹ سے ہٹ کر کمیونٹی چیٹس میں آڈیو اور ویڈیو چینلز سپورٹ موجود ہوگی، ایڈمن اپنے میسجز گروپس میں براڈ کاسٹ کر سکیں گے جبکہ بات چیت کو تہذیب کے دائرے میں رکھنے کے لیے بھی وہ کچھ ٹولز کا استعمال کر سکیں گے۔

ایڈمن اسسٹ نامی فیچر سے وہ ایسے الفاظ اور جملوں کی فہرست تیار کر سکیں گے جو کمیونٹی چیٹ میں خودکار طور پر فلیگ ہو جائیں گے۔

ایڈمن کمیونٹی رولز پر عمل نہ کرنے والوں کو بلاک، میوٹ یا معطل بھی کیا جا سکے گا۔