اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے روبوٹ کو لطائف پر ہنسنے کی تربیت

September 16, 2022

جاپانی سائنسدانوں نے ایک روبوٹ کو لطائف پر ہنسنے کی تربیت دی ہے۔

کیوٹو یونیورسٹی کے ماہرین نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے روبوٹس کو ہنسنے کی تربیت فراہم کی۔

ایریکا نامی روبوٹ کے ساتھ انہوں نے کام کیا تاکہ اس کی بات چیت زیادہ قدرتی محسوس ہوسکے۔

سائنسدانوں نے بتایا کہ ہمارے خیال میں اے آئی کا ایک اہم پہلو لوگوں سے ہمدردی کا احساس بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت ایک اہم ماڈل ہے اور اسی وجہ سے ہم نے فیصلہ کیا کہ ہنسی کے ذریعے ایک روبوٹ دیگر افراد کے ساتھ اپنی ہمدردی ظاہر کرسکتا ہے۔

اس ماڈل کو تیار کرنے کے لیے سائنسدانوں نے اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا تاکہ روبوٹ کو ہنسی شناخت کرنے میں مدد مل سکے۔

روبوٹ اور لوگوں کے درمیان 3 منٹ کی بات چیت میں اس سسٹم کو ٹیسٹ کیا گیا اور نتائج حوصلہ افزا رہے۔