سندھ: سیلاب متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھیلنے لگیں

September 16, 2022

فائل فوٹو

سیلاب متاثرہ علاقوں میں ملیریا، گیسٹرو اور دیگر بیماریاں کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، دادو کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ایک دن میں 5 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع محکمۂ صحت کے مطابق ضلع دادو کے اسپتال، میڈیکل اسٹوروں میں ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملیریا اور گیسٹرو کے باعث اموات کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع محکمہ انہار نے بتایا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی آرہی ہے جبکہ منچھر جھیل کی سطح 21.06 فٹ ہوگئی ہے۔

منچھر جھیل سے پانی کا اخراج دریائے سندھ میں جاری ہے۔