سندھ میں آج 323 افراد میں ڈینگی کی تصدیق، 261 کا تعلق کراچی سے ہے، محکمہ صحت

September 21, 2022

فوٹو: فائل

صوبہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 323 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس میں سے 261 افراد کراچی میں متاثر ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 323 افراد ڈینگی وائس کا شکار ہوئے، جس میں سے 261 کا تعلق کراچی سے ہے۔ کراچی میں سب سے زیادہ 96 افراد ضلع شرقی میں ڈینگی سے متاثر ہوئے۔

کراچی کے ضلع جنوبی میں 73، وسطی میں 44، کورنگی میں 25، ملیر میں 12، غربی میں 6 اور کیماڑی میں پانچ افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے۔ شہر میں اب تک 27 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔