شیخ رشید کی لال حویلی کو مبینہ دھمکی آمیز کال موصول

September 23, 2022

راولپنڈی( مانیٹرنگ نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کو مبینہ دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔شیخ رشید کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ دھمکی آمیز کال لال حویلی کے لینڈلائن نمبر پر موصول ہوئی ،شیخ رشید نے تھانہ وارث خان میں قانونی کارروائی کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔