سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کی کمی

September 23, 2022

فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 850 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 53 ہزار 850 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے دام 728 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 31 ہزار 902 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالر کم ہو کر 1645 ڈالر فی اونس ہے۔