حدیقہ کیانی نے ایک رکشہ ڈرائیور کے گھر کی دل دہلا دینے والی ویڈیو شیئر کردی

September 24, 2022

فوٹو، انسٹاگرام

پاکستانی میوزِک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ایک رکشہ ڈرائیور کے گھر کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

حدیقہ کیانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں سیلاب سے تباہ شدہ ایک گھر دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہوا پڑھا جاسکتا ہے ک’ایک رکشہ ڈرائیور نے پیسے جمع کرکے اپنے خوابوں کا گھر بنایا تھا جوکہ سیلاب آنے سے تباہ ہوگیا اور ایسا ہم میں سے کسی کے بھی ساتھ ہوسکتا ہے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’سیلاب کے اثرات اور تباہی ابھی باقی ہے لیکن ایسا لگتا ہے دنیا بھول رہی ہے کہ سیلاب آیا بھی تھا، یہ حال ہمارے گھروں میں سے بھی کسی کے گھر کا ہو سکتا ہے‘۔

واضح رہے کہ حدیقہ کیانی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت کھڑی ہونے والی پہلی شخصیت تھیں جنہوں نے اس سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا اندازہ وقت سے قبل ہی لگا کر ’وسیلہ راہ‘ کیمپین کا آغاز کرلیا تھا۔