عمران خان کے خوف میں رانا ثناء نفسیاتی مریض بن چکے، عمر سرفراز چیمہ

September 24, 2022

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو نفسیاتی مریض قرار دے دیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خوف نفسیاتی مریض بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ ملکی اداروں کو ذاتی جاگیر سمجھ بیٹھا ہے۔

مشیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ ن لیگ کی سیاست قصہ پارینہ بن چکی، رانا ثناء جیسے کردار مزید تباہی کا باعث بن رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ نئے انتخابات ہی ملک اور قوم کو موجودہ دلدل سے نکال سکتے ہیں۔