انڈس ہائی وے زیر آب، مسافروں سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار

September 26, 2022

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) شاہ پنجو سلطان تھانہ کی حدود میں واقع گاؤں اگھامانی موری کے مقام پر نامعلوم مسلح ڈاکؤں نےروڈ بلاک کرکے گذرنے والی گاڑیوں اور کراچی سے لاڑکانہ جانے والی کوچ کے مسافروں کو یرغمال بناکر ہزاروں روپئے نقد،موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔یاد رہے کہ انڈس ھائی وے بعض مقامات پر زیرآب ہونے کی و جہ سے روزانہ سینکڑو کی تعداد میں سیتا روڈ کے کچے کے علاقے سے گذرتی ہیں تاھم پولیس کی جانب سے تحفظ کیلئے انتظامات نہیں کیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے آئے دن لوٹمار کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔