ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1850 روپے کا بڑا اضافہ

September 28, 2022

فوٹو: فائل

ملک میں گزشتہ دو دنوں کے دوران مسلسل کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1850 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 43 ہزار 700 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 586 روپے اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 200 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 624 ڈالر فی اونس ہے۔