زرداری کی ٹیسٹ رپورٹس تسلی بخش قرار

September 29, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)آصف علی زرداری کی ٹیسٹ رپورٹس تسلی بخش قرار،سابق صدر ضیاء الدین اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کی صحت میں بہتری آگئی۔آصف زرداری کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ڈاکٹرز نے ان ٹیسٹ رپورٹس کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم آصف زرداری کا علاج کر رہی ہے۔