دنیا کا پہلا الیکٹرک طیارہ

September 29, 2022

دنیا کا پہلا طیارہ جسے اڑانے کے لیے روایتی ایندھن کی ضرورت نہیں بلکہ وہ بجلی کی مدد سے پرواز کرسکتا ہے۔

ایلس نامی مکمل طور پر بجلی سے اڑنے والے مسافر طیارے کے پروٹوٹائپ ماڈل کی پہلی آزمائشی پرواز کامیاب ثابت ہوئی۔

اس طیارے نے امریکا کے گرانٹ کاؤنٹی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اڑان بھری اور 8 منٹ کی پرواز کے دوران ساڑھے 3 ہزار فٹ کی بلندی تک گیا۔

اس طیارے کو ایوی ایشن ائیرکرافٹ کمپنی نے تیار کیا ہے۔

اس طیارے میں کسی الیکٹرک گاڑی یا اسمارٹ فون سے ملتی جلتی بیٹری ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے اور صرف 30 منٹ کی چارجنگ سے یہ طیارہ ایک گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہے۔

ایوی ایشن ائیرکرافٹ کی جانب سے 2025 تک طیارے کے حتمی ورژن کو مکمل کیا جائے گا اور اس کے بعد ایک یا 2 سال تک اس کی آزمائش کی جائے گی۔