کراچی: لیاری کے گھر میں گیس لیکیج سے آتشزدگی، 5 افراد جھلس گئے

September 29, 2022

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی میں لیاری کے علاقے میراں ناکہ کی محمدی مسجد کے قریب واقع گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگ گئی، جس سے 5 افراد جھلس گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں لگنے والی آگ کے باعث جھلسنے والے 5 افراد میں بچے اور خاتون بھی شامل ہیں جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جھلسنے والوں کے نام 40 سالہ عارف ولد غوث محمد، 35 سالہ خاتون سمیرا زوجہ عارف، بچی 13 سالہ عریبہ، 12 سالہ بچہ ایان، 8 سالہ بچی ایمان اور 2 سالہ عنایا معلوم ہوئے ہیں۔