بھارت: ٹرین کی کھڑکی سے فون چھیننے کی کوشش، چور پکڑا گیا

September 29, 2022

بھارتی ریاست بہار میں چلتی ٹرین میں مسافروں نے چور پکڑ لیا، مسافروں نے ملزم کو ٹرین سے باہر لٹکا دیا۔

بہار میں چلتی ٹرین سے چھینا جھپٹی کی وارداتیں عام ہیں، ایسے ہی ایک چور ٹرین کی کھڑکی سے مسافر کا فون چھیننے کی کوشش کر رہا تھا جسے شہریوں نے پکڑ لیا اور ٹرین چل پڑی۔

مسافروں نے چور کو اس کے ہاتھوں سے پکڑ لیا، ملزم کہتا رہا کہ اس کے ہاتھ نہ چھوڑے جائیں ورنہ وہ مارا جائے گا۔

بعد ازاں ملزم کو ٹرین کے اندر گھسیٹا گیا اور خوب دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔