سدرہ نیازی اور عفان وحید کی قہقہوں بھری باتیں ”ہنسنا منع ہے“ میں دیکھیں

September 30, 2022

کراچی (جنگ نیوز) نیوز رپورٹر سے اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے والی نامور اداکارہ سدرہ نیازی نے بتایاہے کہ میرا عمران خان سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں ”ہنسنا منع ہے“ رات11بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔