سیلاب کے اقتصادی شرح نمو پر منفی اثرات، مہنگائی میں اضافہ ہوسکتا ہے، وزارت خزانہ

October 01, 2022

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) وزارت خزانہ کے مطابق عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے ، روپے کی قدر پر دبائو کے باعث پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو سکتا ہے ، حالیہ سیلاب نے اقتصادی شرح نموپرمنفی اثرا ت ڈالے ہیں،جولائی ،اگست میں ترسیلات زرمیں 3.2فیصد کمی ،معاشی صورتحال غیر یقینی ، کئی شعبوں میں اقتصادی ترقی کے اہداف کا حصول مشکل،برآمدات میں اضافہ ، ایف بی آرریونیوبھی9.7فیصدبڑھ گئی، مالی خسارے میں 11.7فیصد کمی ہوئی،انسانی ومالی نقصان پہنچایا ہے فصلیں ، مویشی تباہ ہو گئے ،لاکھوں خاندان اپنے اثاثوں اور آمدن سے محروم ہو گئے اس کے ملک کی اقتصادی شرح نمو پر اثرات مرتب ہونگے ، رواں مالی سال پاکستان کی معاشی صورتحال غیر یقینی ہے اور کئی شعبوںمیں اقتصادی ترقی کے اہداف کا حصول مشکل ہوگا ،رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 26.1فیصد رہی جو گزشتہ برس 8.4فیصد تھی ، رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی ااور اگست میں بیرونی ملک سے آنیوالی ترسیلات زر میں 3.2فیصد کمی ہوئی ، برآمدات میں 11.3فیصد اضافہ ، درآمدات میں 2.1فیصد کمی ہوئی ، کرنٹ اکائونٹ خسارہ بھی کم ہوا ہے جو گزشتہ سال کے ان دو ماہ میں 2ارب 40کروڑ ڈالر تھا جو اس سال ایک ارب 90کروڑ ڈالرہے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 26.1فیصد کمی ہوئی جبکہ مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 87.8فیصد کمی ہوئی ، جولائی اور اگست میں ایف بی آر ریونیو میں 9.7فیصد اضافہ ہوا، نان ٹیکس ریونیو میں 13فیصد کمی ہوئی، پی ایس ڈی پی کے اجرا میں 80فیصد کمی ہوئی ، دو ماہ میں صرف وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے صرف 5ارب روپے جاری کیے جاسکے ، مالی خسارے میں 11.7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، گزشتہ برس دو ماہ کا مالیاتی خسارہ 238ارب روپے تھا اس سال 210ارب روپے مالیاتی خسارہ رہا ، زرعی قرضوں کی فراہمی میں 31.8فیصد اضافہ ہوا، وزارت خزانہ نے کہاہے کہ جیوپولییٹکل تنازعات، ملکی اور عالمی غیریقینی حالات عالمی اورملکی معاشی منظرنامے پراثراندازہورہے ہیں۔