حیدرآباد پولیس کا کومبنگ آپریشن

October 03, 2022

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد پولیس کا شہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے رینجرز کے ہمراہ شہر بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں کومبنگ آپریشن ‘ حسین آباد بچاؤ بند‘ آٹو بھان روڈ‘ وسرام محلہ‘ حبیب شاہ محلہ‘ اوڈھ پاڑہ اور ریلوے لائن سے متصل کچی آبادی کے علاقوں میں مشتبہ افراد‘ مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے کوائف کی چھان بین کی کے ساتھ ساتھ ہوٹلز‘گیسٹ ہاؤسز‘مسافر خانوں‘ بس اڈوں پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی خصوصی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کا شہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے کومبنگ آپریشن کیا گیا۔