امریکا کا فضائی حملے میں الشباب کے رہنما کو مارنے کا دعویٰ

October 03, 2022

فائل فوٹو

امریکا نے صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی فوج کے مطابق صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں الشباب کا رہنما عبدالاہی نادر مارا گیا۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ صومالیہ میں امریکی فضائی حملہ گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا۔

صومالی حکومت نے کہا ہے کہ عبدالاہی نادر الشباب کا چیف پراسیکیوٹر اور تنظیم کے بانیوں میں سے تھا۔

القاعدہ سے منسلک شدت پسند تنظیم الشباب نے امریکی دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔