برطانیہ کو موسم سرما میں گیس کی قلت کا خطرہ

October 03, 2022

برطانیہ کو موسم سرما میں گیس کی قلت کا بڑا خطرہ درپیش ہے۔

لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق انرجی ریگولیٹر آفگیم کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو اس موسم سرما میں گیس کی قلت کا بڑا خطرہ ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں گیس کی قلت بجلی کی فراہمی کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

آفگیم کے مطابق یوکرین روس جنگ کے سبب برطانیہ میں گیس سپلائی ایمرجنسی کا امکان ہے۔