الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی چھان بین کیس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی

October 04, 2022

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی چھان بین کے معاملے پر الیکشن کمیشن چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے جونیئر وکیل پیش ہو ئے اور الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت دس اکتوبر تک ملتوی کردی۔الیکشن کمیشن میں بلوچستان عوامی پارٹی انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔