کراچی میں ڈینگی بے قابو، گزشتہ ستمبر کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

October 04, 2022

کراچی( مانیٹرنگ نیوز)کراچی میں ڈینگی کیسز بے قابو ہوگئے جس کے باعث ستمبر کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق 2021 کے مقابلے میں اس سال ڈینگی کیسز 400 فیصد بڑھ گئے ہیں جس میں رواں سال ستمبر میں کراچی میں 60ہزار 273افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے جب کہ 36اموات ہوئیں۔گزشتہ سال ستمبر میں کراچی میں 403افراد ڈینگی وائرس سے بیمار ہوئے تھے اور گزشتہ پورے سال میں 28افرادوائرس سے انتقال کرگئے تھے۔ ستمبر 2020میں کراچی میں صرف 299افراد متاثر ہوئے تھے اور سال 2020 میں ڈینگی سے 3افراد کا انتقال ہواتھا۔