کیا نور ظفر خان شادی کر رہی ہیں؟

October 04, 2022

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی معروف اداکارہ نور ظفر خان کا پیلا لباس پھولوں کا زیور پہنے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

یہ تصویر معروف، سنیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

تصویر کے کیپشن میں شگفتہ اعجاز کا لکھنا ہے کہ خوبصورت ترین اداکارہ نور ظفر خان کے ساتھ۔

شگفتہ اعجاز کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر تاحال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جس میں نور ظفر خان کے مداح تذبذب کا شکار نظر آ رہے ہیں۔

مداحوں کا نور سے پوچھنا ہے کہ اُن کا یہ گیٹ اپ کسی آنے والے نئے ڈرامے کے لیے ہے یا پھر وہ واقع میں شادی کر رہی ہیں۔

اسکرین شاٹ

اس تصویر کے کمنٹ باکس میں کوئی نور کی خوبصورتی کی تعریف کر رہا ہے تو کوئی طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ شکر ہے نور کی بغیر فلٹر کے تصویر بھہ دیکھنے کو ملی۔