بھارتی اداکار اعجاز خان کی پاوترا پونیا سے منگنی کی تصدیق

October 05, 2022

بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کے اداکار اعجاز خان نے پاوترا پونیا سے منگنی کی تصدیق کردی ہے۔

کئی دنوں سے اس حوالے سے چہ مگوئیاں ہورہی تھیں جس کے بعد اب اعجاز خان نے منگنی کی باقاعدہ تصدیق کرتے بتایا کہ 3 اکتوبر کو منگنی ہوئی ہے۔

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سلیبریٹیز نے دونوں کو مبارکباد دی ہے۔

دریں اثنا اعجاز خان نے پاوترا کو منگنی کے لیے پروپوز کرنے کے موقع کی تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں کی ملاقات 2020ء میں بگ باس سیزن 14 کے دوران ہوئی تھی اور تب سے دونوں میں ڈیٹنگ جاری تھی۔

اعجاز خان کی وجہ شہرت ان کی بالاجی ٹیلی فلم سیریلز ککاویان جلی اور کیا ہوگا نمو کا سے ہے۔