لانگ مارچ ہوا تو رانا ثناء اللّٰہ کو کھڑے ہونے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب

October 06, 2022

فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہلانگ مارچ ہوا تو رانا ثناء اللّٰہ کوکھڑے ہونے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے متوقع لانگ مارچ سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لانگ مارچ کے وقت جو کہیں گے اس پرعمل کریں گے، وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اپنے اردگرد دیکھ لیں کہ کس کی حکومتیں ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ پنجاب عمران خان کا اپنا ہے، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی عمران خان کا اپنا ہے، لانگ مارچ ہوا تو رانا ثناء اللّٰہ کو کھڑے ہونے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ سمجھتے تھے کہ انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، ہم نے مایہ ناز وکلاء، سیکریٹری، قانون اور ایڈووکیٹ جنرل پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اِنہیں سزائیں ہوں گی۔